Ad
جموں و کشمیر

گاندربل کے بٹہ سر سہ پورہ رابطہ سڑک پر نابالغ لڑکی کی لاش برآمد،

رپورٹ :. غازی عرفان گاندربل 


نوکِ قلم نیوز 

گاندربل// ضلع گاندربل کے سہ پورہ سے ملحقہ بٹہ سر رابطہ سڑک پر اتوار کی صبح ایک نابالغ لڑکی کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق سہ پورہ کی رہائشی لڑکی (نام صیغۂ راز میں رکھا گیا) کی لاش مذکورہ سڑک پر پائی گئی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے ضلع اسپتال گاندربل منتقل کر دیا۔

پولیس نے جموں و کشمیر نیوز سروس سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!