Ad
ادب

غزل :..... ڈاکٹر ارشد عبداللّہ /عشیار

✍️:. ڈاکٹر ارشد عبداللّہ  / عشیار


آج  پھر ایسے ملے جیسے کہ ہم انجان ہیں

بچپنا باقی ہے اب بھی اب بھی ہم نادان ہیں

--------------------------------------------

مختصر ہے زندگی ضایع نہ اسکو کیجۓ

پل دو پل کی زندگی ہے ہم یہاں مہمان ہیں

--------------------------------------------

ہوں کٹھن گر راستے   تاریکیاں ہوں زور پہ

ہم سفر ہو ساتھ تو  رستے سبھی  آسان ہیں

-------------------------------------------

تیرا جانا بھی قیامت  ڈھا گیا ہے سر بہ سر

پہلے جو آباد تھے وہ شہر اب ویران ہیں

--------------------------------------------

مسکراہٹ  سے تری  کھِلتے رہے تھے جو چمن

بعد تیرے جانِ جاں اب وہ چمن سنسان ہیں

-----------------------------------------------

ہم نے حاضر سر کو رکھا اک اشارہ جب ہوا

کیا خبر تھی ہم ضرورت کا تری سامان ہیں



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!