Ad
نظم

نظم :. روشن شمع

✍️:. ڈاکٹر ارشد عبداللّہ


میرے نالوں کو ظالم ہنسی میں اُڑاتا ہے

تجھے کیا خبر  روشن شَمَع کو بجھاتا ہے

______________________

ہے دستور پروانا جلے اور خاک ہو

محبت کرے دل اور  روحوں کو چاک ہو

________________________

سبق عشق کا پڑھ لے تو عالِم ہو جاۓ تو

فنا عشق میں ہو جاۓ  عالَم ہو جاۓ تو

_________________________

ابھی تو مراحل اور  بھی پار کرنے ہیں

کئی جزبہ ایسے ہیں جو بے آر کرنے ہیں

_________________________

نمایا نہیں ہے گر چہ رہ بر کہیں تو ہے

مرا دل یہ کہتا ہے یہیں ہے یہیں تو ہے

            *******



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!