Ad
مسلم دنیا

ایران کے مرشد اعلی کے تازہ بیان کا اردو ترجمہ:

اردو ترجمہ: ابوالاعلی سید سبحانی


غاصب دشمن نے ایران کے حق میں بہت بڑی غلطی ہے!

اس نے بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے!

اس کو اس کے جرائم کی سزا دینا بہت ضروری ہوگیا تھا!

چنانچہ اس وقت اس کو سزا مل رہی ہےاور فطری طور پر اس کی سزا ابھی جاری ہے!

اس کو جو سزا دی جارہی ہے اس سے یہ نکتہ سب پر واضح ہوجائے گا کہ یہ ایک کمزور دشمن ہے!

اب یہ امریکہ سے مدد مانگ رہا ہے،اور امریکہ سے مداخلت کی درخواست کررہا ہے!

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ غاصب دشمن کتنا کمزور ہے!

گزشتہ بیان میں امریکی صدر نے دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی،اور راست طور پر ہمیں دھمکانے کی کوشش کی تھی!

اپنے گھٹیا اور سطحی بیان کے ذریعہ اس نے ایران اور اس کی قیادت کو ڈرانے کی کوشش کی تھی!

اس نے راست طور پر ایران اور ایرانی عوام سے مکمل سرینڈر کرنے کو کہا تھا!

اور امریکی مطالبات کو پورے طور پر  مان لینے کا مطالبہ کیا تھا!یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایران اور ایرانی عوام ان سے اور ان کی دھمکیوں سے ڈر جائیں گے!

ہم ان سے صاف صاف کہہ دینا چاہتے ہیں کہ ایران اور ایرانی عوام ڈرتے نہیں ہیں!

اور نہ ان دھمکیوں سے ان پر کوئی اثر پڑنے والا ہے!

ان دھمکیوں سے نہ ہم پر کچھ فرق پڑنے والا ہے!

نہ ایرانی عوام پر!

اور نہ ایرانی ریاست پر!

(مکمل بیان تقریباً نو منٹ کا ہے، الجزیرہ پر اس کی دو منٹ کی ایک مختصر کلپ شائع ہوئی تھی، یہ ترجمہ اسی کلپ کا ہے)



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!