Ad
بین الاقوامی

اسرائیل کا اگلا ہدف پاکستان ہے :گلبدین حکمتیار

حکمتیار نے کہا کہ تل ابیب کی شکست خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گی. 


نوک قلم نیوز ڈیسک ///

سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے ایران اور اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے امریکہ کی حمایت کے بغیر ممکن ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک پر یہ حملے نہ تو پہلے کبھی ختم ہوئے تھے اور نہ ہی اب ختم ہوں گے؛ یہ سلسلہ 2001 میں افغانستان سے شروع ہوا اور گزشتہ 25 برسوں میں عراق، شام، لبنان، سوڈان اور فلسطین اس کے شکار بنے۔ اب نوبت ایران کی آئی ہے، اور اگر اسرائیل اس حملے میں کامیاب ہوتا ہے تو اگلا ہدف ایٹمی طاقت پاکستان ہوگا۔ انہوں نے شام اور ترکی کا بھی بطور ممکنہ اہداف ذکر کیا۔

حکمتیار نے کہا کہ تل ابیب کی شکست خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گی. 



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!