Ad
صحت

روزہ میں ماہواری شروع ہوجائے

سوال:- اگر کسی عورت نے صبح سے روزہ رکھا اور دوپہر میں اسے ماہواری شروع ہوگئی تو اس دن کا روزہ ہوگا یا نہیں ؟ اور دن کے بقیہ حصہ میں اسے کھانا پینا چاہئے ، یا کھانے پینے سے رکا رہنا چاہئے ؟ ( مسرت جہاں، کھمم

جواب:- افطار کے وقت سے پہلے کبھی حیض آجائے ، تو اس دن کا روزہ جاتا رہے گا ، اور اس کے بدلہ روزہ کی قضاء کرنا واجب ہوگا ،

جو عورت حیض و نفاس کی حالت میں ہو، اسے کھانا پینا چاہئے ، کھانے پینے سے رکنا نہیں چاہئے ،

فقہاء نے اس کی وجہ یہ لکھی ہے کہ اس خاتون کے لئے روزہ رکھنا حرام ہے ، اور کھانے پینے سے رک جانا حرام کی مشابہت ہے ، اور حرام کی مشابہت اختیار کرنا بھی حرام ہے؛

البتہ کھلے عام نہیں کھانا چاہئے ، لوگوں کی نگاہ سے چھپ کر کھائے کہ یہی تقاضۂ حیاء ہے:

و أما فی حالۃ تحقق الحیض والنفاس فیحرم الامساک لان الصوم منھا حرام والتشبہ بالحرام حرام ۔۔۔ و لکن لا یأکلن جھرا بل سرا (طحطاوی، ص: ۳۷۱)

بشکریہ :. منصف ویب سائٹ 



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!