مضامین
ساداتِ بخاریہ کی دینی خدمات کا تاریخی جائزہ

احکامِ الٰہی پر شرح کا مطلب اللہ کے احکامات کی وضاحت اور تشریح کرنا ہے۔ اس میں توحیدِ عبادت، کائناتی قوانین اور زندگی گزارنے کے اصولوں کو سمجھانا شامل ہے۔ جیسے اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا، صرف اسی کی عبادت کرنا، اور کائنات میں اس کی ربوبیت اور حاکمیت کو تسلیم کرنا۔ تاکہ انسان شکر گزار اور فرمانبردار بندہ بن سکے، نہ کہ احکامِ الٰہی کی غلط سیاسی تعبیر کرکے بغاوت کی سیاست کی جائے۔
اللہ تعالیٰ نے احکامِ الٰہی کو نافذ کرانے اور سمجھانے کے لیے اپنے خاص بندوں کو منتخب کیا ہے، جن میں سرِ فہرست پنجتنِ پاک ہیں۔ انہوں نے مال و جان قربان کرکے دینِ اسلام کو زندہ رکھا۔ اسی خاندان سے ایک عظیم شخصیت ایران کے بخارا سے ہجرت کرکے پاکستان کے اوچ شریف شہر میں ساکن ہوئیں، جن کا اسمِ شریف سید جلال الدین بخاری سہروردی تھا، جنہوں نے اسلام کی عظیم خدمت انجام دی۔
جناب سید جلال الدین سرخ پوش کی نسل سے ایک بزرگ کشمیر وارد ہوئے، جن کا اسمِ گرامی سید علاؤالدین بخاری سہروردی تھا۔ آپ ضلع بڈگام کے اسکندر پورہ بیروہ میں ساکن ہوئے اور دین کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ حضرت کے چار صاحبزادے تھے۔ میر سید ضیاؤالدین بخاری زیرک، میر سید فخرالدین بخاری، میر سید تاج الدین بخاری، اور میر سید محمد بخاری۔
میر سید فخرالدین بخاری سے حضرت حاجی میر سید مراد بخاری پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے چچا حضرت میر سید ضیاؤالدین بخاری زیرک سہروردی سے تعلیم حاصل کی۔ آپ نے اپنی زندگی میں دو حج ادا کیے۔ مدینہ پاک میں آپ کو ارشاد ہوا کہ علم حاصل کرکے کریری، ضلع بارہمولہ جا کر سکونت اختیار کریں۔ چنانچہ آپ نے وہیں قیام فرمایا۔ آج بھی کریری میں آپ کا آستانہ عالیہ موجود ہے۔
حضرت کے چار فرزند تھے۔ میر سید سعید بخاری، میر سید نور بخاری، میر سید حیدر بخاری، اور میر سید ابو بخاری۔ ان سب نے دینِ اسلام کی خدمت میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا۔ میر سید سعید بخاری کی اولاد میں میر سید حضور بخاری کی ذریت آج بھی نارہ بل میں موجود ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سچائی پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
رابطہ نمبر:. 9906728281