Ad
ادب

نظم :... میرے پیرکنعان

✍️:. فہیم فیّاض 


یکسرمیری نظر سے اوجھل سےہو گئے ہو

بابا سنو، جواب دونا، تم بہرے ہوگئے ہو؟

__________________________

تمکو نہیں ہے فرصت جو حال پوچھ لیتے؟

آنےکامن نہیں؟ یا مصروف ہو گئے ہو؟

__________________________

ہوں منتظر میں تیرا ، برسوں گُزر گئے

کیوں میرے حق میں "پیرکنعان'' ہوگئے ہو ؟

___________________________

لفظ "یتیم" ، بابا، میں کیوں یہ سن رہا ہوں؟

مرحوم ہوگے ہو ؟ کیا سچ میں مر گئے ہو؟

____________________________

آئے نہیں ہو واپس جب سے وہاں گئے ہو

آؤگےلوٹ کرکیوں،جو آدم(ع)کے گھر گئے ہو!

_______________________________

مجھکو خبر کہاں تھی درگور سو گئے ہو

بچپن میں سب نے بولا ، حج پہ چلے گئے ہو

_______________________________

سب سے ہو چھپکے بیٹھے دو گز زمیں کے اندر

دنیا کی وحشتوں سے بابا ، تم اتنا ڈرگئے ہو؟

_______________________________

رابطہ :: instagram: @koshur_2005

.



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!