Ad
ادب

غزل :... از :. ڈاکٹر ارشد عبداللّہ

✍️:. ڈاکٹر ارشد عبداللّہ 

کچھ تو میری حسرتوں کا بھی کبھی انجام ہوگا

نا ملے در یار کا اس کی گلی میں نام ہوگا

___________________________

آج  پھر  آۓ نہیں وعدہ خلافی کر گۓ پھر

دل  یہ کہتا ہے ابھی مصروف ہونگے کام ہوگا

_______________________________

ان کو فرصت ہے کہاں  فریاد  وہ میری سنیں کیوں

غیر کی باہوں میں سمٹے ہیں انہیں آرام ہوگا

_________________________________

ان کے دل پر ہے حکومت جانے کس دشمن کی میرے

آہیں تو برباد  ٹھہریں  نالہ بھی ناکام ہوگا

__________________________________

شامِ غم کے اس پہر میں منتظر ہم بھی ہیں وہ بھی

دیکھیں ملتا ہے کسے وہ جام کس کے نام ہوگا

_________________________________

خوب سے ہے خوب تر عشیار قسمت دشمنوں کی

ٹھان لی ہے قاضی نے تو ثابت ہر الزام ہوگا

________________________________



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!