Ad
ہندوستان

انجینئر رشید نے دو روز کے لیے بھوک ہڑتال پر جانے کا کیا اعلان

نوکِ قلم نیوز //

دہلی دھماکے اور بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر جیل میں بند عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمان انجینئر رشید نے 12 اور 13 نومبر کو تہاڑ جیل میں دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی کے چیف ترجمان انعام اُن نبی کے مطابق، انجینئر رشید نے اس فیصلے سے متعلق تہاڑ جیل کے حکام کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رشید صاحب نے اپنی ایک تحریری مراسلہ میں دہلی دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو "انسانیت پر حملہ” قرار دیا ہے۔

رشید، جو بارہمولہ پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ پڑھے لکھے نوجوان، جن میں ڈاکٹر اور دیگر تعلیم یافتہ طبقے کے لوگ شامل ہیں، انتہاپسندی کی طرف مائل ہورہے ہیں۔

انعام اُلنبی کے مطابق، انجینئر رشید کا مقصد بھوک ہڑتال کے ذریعے کشمیری عوام کو یہ یاد دلانا ہے کہ “ہم مزید نوجوان ذہنوں کو انتہا پسندی اور تشدد کی نذر نہیں کر سکتے۔”

ترجمان نے کہا کہ قید میں ہونے کے باوجود رشید صاحب عوام کے جذبات اور امن کی خواہشات کی نمائندگی کا اخلاقی فریضہ نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رشید نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کو ایک حقیقی موقع دیں، کیونکہ “تشدد کسی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ہو سکتا۔



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!