Ad
جموں و کشمیر

انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام ہفتۂ وحدت کی پرنور تقریبات جاری

بڈگام/٠٧/ستمبر

نوک قلم نیوز اُردو

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتۂ وحدت بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی خصوصی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے کا دوسرا عظیم جلوس امان کمپلیکس ماگام سے برآمد ہو کر امام بارگاہ یاگی پورہ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں جامعہ باب العلم کی مختلف شاخوں کے طلاب و طالبات کے علاوہ مومنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

امام بارگاہ ماگام میں منعقدہ تقریب کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ تقریب میں علمائے کرام، حوزات علمیہ جامعہ باب العلم و مکتبۃ الزہراءؑ حسن آباد کے علاوہ باب العلم سے منسلک مکاتب کے اساتذہ و طلبہ اور تنظیمی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے جن علمائے دین نے خطاب کیا ان میں حجۃ الاسلام آغا سید مجتبٰی عباس الموسوی الصفوی، حجۃ الاسلام سید یوسف موسوی، حجۃ الاسلام سید محمد حسین صفوی اور غلام علی گلزار شامل تھے۔ مقررین نے سیرتِ نبویؐ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب میں حجۃ الاسلام سید حسین الموسوی، حجۃ الاسلام غلام محمد گلزار، حجۃ الاسلام مولوی نثار حسین والو، حجۃ الاسلام مولوی محبوب الحسن، حجۃ الاسلام گوہر حسین، حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد، حجۃ الاسلام شیخ ذاکری، حجۃ الاسلام سید علی، حجۃ الاسلام سید عادل اور مولوی سید مصطفی موسوی نے بھی شرکت کی۔

اپنے صدارتی خطاب میں صدر انجمن شرعی شیعیان، آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نبی آخر الزمانؐ کی ولادت باسعادت اور اُس وقت کے عالمِ عرب کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ولادتِ نبویؐ کے دور میں دنیا خصوصاً جزیرہ نماے عرب انسانی مصائب میں گھری ہوئی تھی اور انسانیت ایک نجات دہندہ کی منتظر تھی۔ اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزمانؐ کے ظہور کے ذریعے انسانیت پر عظیم احسان فرمایا۔

آخر میں آغا صاحب نے ابناء انجمن، ماگام زونل کمیٹی اور منسلک دہ کمیٹیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جلسہ و جلوس میں نظم و ضبط قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!